پی ایف یو جے کا صحافیوں کے حقوق کیلئے یکم مئی سے ملک گیر تحریک چلانےکا اعلان

Apr 30, 2023 | 15:52

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے صحافیوں کے حقوق کے لیے یکم مئی سے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل نے ایکشن پلان کی منظوری دے دی۔صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کا کہنا ہے کہ 3 مئی عالمی یوم صحافت پر ملک گیر تحریک چلائی جائے گی، 13 مئی اور 20 مئی کو ملک بھرمیں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔افضل بٹ کے مطابق 20مئی کے بعد لانگ مارچ کے مرحلے کا اعلان کیا جائےگا،اخباری ملازمین کی طرح الیکٹرانک میڈیا ورکرز کے لیے بھی قانون بنےگا، حکومت نے بھی اپنا مجوزہ مسودہ قانون عدالت میں دیا ہے۔اس کے علاوہ میڈیا کو انڈسٹری تسلیم کرنے یا نہ کرنے سے متعلق سفارشات کی تیاری کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

مزیدخبریں