عمران خان کے ٹوئٹر فالوورز اچانک کم ہوگئے

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ٹوئٹر پر اچانک 11 ہزار 800 فالوورز کم ہوگئے۔ 

سوشل بلیڈ نامی ویب سائٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجود عمران خان کے آفیشل اکاؤنٹ سے جمعے کے روز 11 ہزار سے زائد فالوورز اچانک اُڑ گئے۔ اسی طرح جمعرات کو اکاؤنٹ میں 6 ہزار سے زائد فالوورز میں کمی دیکھنے میں آئی۔ایک کروڑ 19 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والے عمران خان کے اکاؤنٹ میں اس کمی کے بعد گزشتہ روز پھر 5 ہزار سے زائد فالوورز کا اضافہ دیکھا گیا۔

ٹوئٹر فالوورز میں کمی کا یہ رجحان صرف عمران خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کے دیگر سیاستدانوں کے اکاؤنٹس میں بھی دیکھا گیا۔ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے ٹوئٹر فالوورز بھی 14 ہزار 600 سے زائد فالوورز غائب ہوگئے۔اسی طرح ٹوئٹر پر 66 لاکھ فالوورز رکھنے والے موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کے اکاؤنٹ سے 8  ہزار سے زائد فالوورز اُڑ گئے۔ وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے فالوورز بھی جمعے کے روز 3 ہزار 534 فالوورز جبکہ ہفتے کی صبح 2 ہزار 900 سے زائد فاولوورز کم ہوئے۔ماہرین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ جب سے ایلون مسک نے ٹوئٹر کی قیادت سنبھالی ہے تب سے وہ جعلی اکاؤنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کے عزم کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جعلی فالوورز رکھنے والے اکاؤنٹس سے اچانک فالوورز کم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن