190 ملین پائونڈز ریفرنس میں مزید 4 گواہوں کے بیانات قلمبند

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پانڈ ریفرنس میں مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند کر لئے جبکہ وکلانے ایک گواہ پر جرح مکمل کر لی ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی ۔ گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی تو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا ، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکیل عثمان گل اور ظہیر عباس عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے مزید چارگواہان کے بیان قلمبند کئے جبکہ ایک گواہ پر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا نے جرح مکمل کی ۔ عدالت نے مزید سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی ۔ واضح رہے کہ 190 ملین پانڈ ریفرنس میں مجموعی طور پر 25 گواہان کے بیان قلمبند کئے جا چکے ہیں جبکہ 16 گواہوں پر جرح مکمل ہو چکی ہے ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اویس محمد خان نے پی ٹی آئی کے28 ویں یوم تاسیس اور گرفتار رہنماں و کارکنان کی رہائی کے لئے ریلی پر درج مقدمہ میں چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان ، ممبر قومی اسمبلی عامر ڈوگر و دیگر کی عبوری ضمانت منظور کر لی  ہیں ۔ گزشتہ روز  پیر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اویس محمد خان نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تو ملزمان کی جانب سے علی بخاری ایڈووکیٹ ، انصر کیانی ، مرتضی طوری ایڈووکیٹ و دیگر پیش ہوئے ، وکیل نے کہا کہ انتظامیہ نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا ، سیاسی بنیاد پر یہ مقدمہ درج کیا گیا ، جب بھی پرامن احتجاج کرتے ہیں نیا مقدمہ درج ہوتا ہے ، ضمانت منظور کی جائے اور پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے ، عدالت نے 5 ، 5 ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے فریقین کو جواب کے لئے نوٹس جاری کر دیئے اور سماعت7 مئی تک ملتوی کر دی ۔ 

ای پیپر دی نیشن