ججوں کا خط‘ بار ایسوسی ایشنز آج سپریم کورٹ آئیں: 6ارکان پاکستان بار کونسل 

 لاہور (خبر نگار)پاکستان بار کونسل کے چھ ارکان نے ججوں کے خط کے معاملے پر اعلامیہ جاری کردیا ، اعلامیے میں کہا گیا ہے پاکستان بھر کے وکلا  اور ہم پاکستان بار کونسل اسلام آباد کے ججوں کے ساتھ کھڑے ہیں،ایگزیکٹو اور ایجنسیوں کی عدالتی امور میں مداخلت کو مسترد کرتے ہیں،سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں ایسے عناصر کو سزا دینے کے لیے فل کورٹ بنائی جائے،فل کورٹ روزانہ کی بنیاد پر کیس کو سنے اور فیصلہ کرے،ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز سے درخواست ہے وہ آئین کی پاسداری کے لیے آج  30 اپریل کو سپریم کورٹ اکٹھے ہوں۔

ای پیپر دی نیشن