سٹاک مارکیٹ پہلی بار 73 ہزار پوائنٹس عبور کر کے مندے کا شکار  

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار 73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 71600 پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا۔ سرمایہ کاروں کو 1کھرب 45 ارب روپے سے زائد کا خسارہ برداشت کرنا پڑا، جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 100 کھرب روپے سے گر کر 98 کھرب روپے رہ گیا جبکہ 60فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہو گئی۔ پیر کو فی تولہ سونے کا بھاؤ 500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 43 ہزار 900 روپے رہ گئے جبکہ دس گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے کم ہو کر 209105 رہے۔ انٹربنک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹربنک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی  ہوئی جس سے ڈالر کی قدر 278.50 روپے سے کم ہو کر 278.40 روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں9پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قدر 279.59 روپے سے بڑھ کر 279.68 روپے پر جا پہنچی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...