سعودی‘ اسرائیل تعلقات کیلئے فلسطینی ریاست ضروری: امریکی وزیر خارجہ

ریاض (نوائے وقت رپورٹ) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے مباحثے میں گفتگو کرتے کہا ہے کہ سات اکتوبر جیسی صورتحال دوبارہ کبھی نہ ہونے کی اسرائیلی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ کراس فائر میں پھنسے غزہ کے لوگوں کی تکلیف کے خاتمے کیلئے بھی کوشاں ہیں۔ غزہ کے مصائب ختم کرنے کا فوری راستہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی ہے۔ حماس کیلئے اسرائیل کی طرف سے غیرمعمولی فراخدلانہ تجویز ہے۔ اس وقت غزہ کے لوگوں اور جنگ بندی کے درمیان حماس حائل ہے۔ اب حماس کو فیصلہ جلد کرنا ہے امید ہے حماس درست فیصلہ لے گی۔ شہریوں کی حفاظت یقینی بنائے بغیر رفاہ میں فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے۔ سعودی اسرائیل تعلقات کیلئے ماضی میں سعودی عرب کے ساتھ ملکر بہت کام کیا ہے۔ وہ تکمیل کے بہت قریب ہے‘ سعودی اسرائیل تعلقات پر آگے بڑھنے کیلئے غزہ میں سکون اور فلسطینی ریاست کیلئے مستند راستہ ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...