پاکستانی نژاد حمزہ یوسف سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر کے عہدے سے مستعفی

سکاٹ لینڈ (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی نژاد حمزہ  یوسف نے سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حمزہ یوسف نے اپنے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ نئے فرسٹ منسٹر کے انتخاب تک ذمہ داریاں ادا کرتے  رہیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سکاٹش گرین پارٹی کے ساتھ گزشتہ ہفتہ شرکت اقتدار کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد حمزہ یوسف پر استعفیٰ دینے کے لیے دباؤ تھا۔ حمزہ یوسف کو رواں ہفتہ گرین پارٹی کے علاوہ سکاٹش لیبر پارٹی کی تحریک عدم اعتماد کا سامنا تھا۔ سکاٹش نیشنل پارٹی کے لیڈر حمزہ یوسف نے آزادی کی حامی جماعت البا پارٹی سے اتحاد کا امکان رد کر دیا تھا۔ حمزہ  یوسف نے مارچ 2023ء میں سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ حمزہ یوسف ہیلتھ اور جسٹس منسٹرکے عہدوں پر بھی تعینات رہے۔

ای پیپر دی نیشن