کراچی (نوائے وقت رپورٹ) قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے صدر ن لیگ سندھ بشیر میمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ نواز شریف نے بشیر میمن کو سندھ میں پارٹی کو منظم کرنے کی ہدایت کر دی۔ بشیر میمن نے قیادت کی ہدایت پر پارٹی کا اجلاس بلا لیا۔ اس حوالے سے بشیر میمن نے کہا کہ نواز شریف سے سندھ کی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ نواز شریف نے پارٹی کو منظم کرنے کی واضح ہدایات دی ہیں۔ آج سندھ کے تمام اضلاع کے صدور‘ جنرل سیکرٹری کا اجلاس بلایا ہے۔ اجلاس میں حیدر آباد‘ کراچی‘ میرپور خاص‘ سکھر‘ لاڑکانہ ڈویژن کے عہدیدار شریک ہوں گے۔ اجلاس میں تنظیم سازی سمیت پارٹی کو مزید منظم کرنے پر بات چیت ہو گی۔ دریں اثناء قائد مسلم لیگ (ن) چین کا دورہ مکمل کر کے واپس لاہور پہنچ گئے۔