لاہور(نامہ نگار)کیپٹل سٹی پولیس افسر لاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر لاہور پولیس نے رواں سال میں منشیات فروشوں کیخلاف مختلف کارروائیوں میں 3376مقدمات درج کر کے3486ملزمان کو گرفتارکیا ہے۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے2576کلو سے زائد چرس،120کلو سے زائد ہیروئن،52کلو سے زائد آئس اور23221لٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔ کینٹ ڈویژن میں منشیات فروشی کے689ملزمان، سول لائنز ڈویژن میں 349، سٹی ڈویژن میں 847، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 554، صدرڈویژن میں 493اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 554ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث مگرمچھوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی سپلائی چین توڑنے کیلئے پولیس افسران متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں۔