نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام ‘ اہداف کے حصول کیلئے کوشاں ہیں:خواجہ عمران نذیر 

Apr 30, 2024

 لاہور(نیوز رپورٹر) ورلڈ بنک کے 5 رکنی وفد کی محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب آمد، وفد نے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے ملاقات کی۔ملاقات میں نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام، فیملی پلاننگ، پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پروگرام کے حوالہ سے امور پر تفصیلی بحث کی گئی۔ورلڈ بنک کے وفد کی قیادت ورلڈ بنک کی ریجنل ڈائریکٹر ہیومن ڈویلپمنٹ نکول کلنگن نے کی جبکہ پروگرام لیڈر ہیومن ڈویلپمنٹ مسٹرہینن پینی، سینئر ہیلتھ سپیشلسٹ مانوو بھٹارائی، آمنہ خان اور مس عزا وفد میں شامل تھے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں 50 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز مقامی سطح پر پرائمری ہیلتھ کئیر کیلئے مصروف عمل ہیں۔صحت عملہ کی بہتر ٹریننگ سے مطلوبہ ہیلتھ انڈیکیٹرز حاصل ہو سکیں گے۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ماں، بچے کی صحت کیلئے ماں کی نیوٹریشن پر توجہ دینی ہوگی۔ نیشنل ہیلتھ سپورٹ سسٹم کے تحت تربیت یافتہ لیڈی ہیلتھ سپروائزر کی جلد بھرتی کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں