سینیٹر اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری آئین سے متصادم :لیاقت بلوچ

Apr 30, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے سینیٹر اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے غیرآئینی اقدام کیا ہے۔ آئین کے آرٹیکلز 90، 91، اور 92 اس حوالے سے بالکل واضح ہیں، جن کے مطابق وزیراعظم وفاقی وزراء‘ اور وزرائے مملکت کی تقرری تو موجود ہے، لیکن نائب وزیراعظم کا منصب آئین میں کہیں موجود نہیں اور نہ ہی قائم مقام وزیراعظم کی تقرری کا کوئی ذکر آئین میں ہے۔۔ ماضی میں متحدہ مجلسِ عمل کو بھی نائب وزیراعظم کا عہدہ دینے کی پیش کش کی گئی تھی لیکن متحدہ مجلسِ عمل نے اِسے مسترد کردیا تھا۔ اسحاق ڈار باصلاحیت سیاست دان ہیں لیکن خود مسلم لیگ ن نے اْنہیں 12 واں کھلاڑی بنادیا ہے۔ حسبِ منشاء آئین کو موم کی ناک بناکرکھیلنا ملک و مِلت سے بڑا مذاق ہے۔اس کلیاقت بلوچ نے اسلامک لائیرز موومنٹ پنجاب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں