لاہور(نیوز رپورٹر ) آ ئند ہ بجٹ میں کسانوں ،مزدوروں اور طالب علموں کیلئے بڑے پیکج لائیں گے۔ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائیگا۔ بجلی بلوں میں کمی کیلئے سولر سسٹم لگائے جائیں گے۔مرحلہ وار 100سے300 یونٹ تک فری دئیے جائیں گے۔ کسانوں کیلئے 4 ارب روپے کا پیکج دیا جائیگا۔لیبر یونین کے جائز مطالبات تسلیم کرینگے۔ روزگار بحال ہونگے‘ مہنگائی پر کنٹرول کو یقینی بنایا جائیگا۔ خدمات کی نچلی سطح تک فراہمی کیلئے بلدیہ کا نیا نظام متعارف کروائیں گے۔ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ پنجاب و صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے آج ٹاؤن ہال میں لیبر ونگ میونسپل کارپوریشن لاہور کے زیر اہتمام لیبر کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔