لاہور (نیوز رپورٹر) فیڈرل ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے معیار اور اسکے فروغ کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہو گیا ہے۔ایگزیکٹو سیکرٹری ایچ ای سی ڈاکٹر ضیاالقیوم اورچیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر شاہد منیر نے اس عزم کا مشترکہ اظہار پنجاب ایچ ای سی کے زیراہتمام کوالٹی انشورنس کے عنوان پروائس چانسلرز کا نفرنس میں کیا جس میں پنجاب کی 75سرکاری و غیر سرکاری جامعات کے وائس چانسلر ز نے شر کت کی۔کانفرنس میں وزیر تعلیم رانا سکندر حیات بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سیکرٹری ایچ ای ڈی ڈاکٹر فرخ نوید بھی شریک تھے۔