لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینیئر نائب صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش غذائی و معاشی بحران کا حل ڈپو اور مجسٹریسی نظام کی بحالی میں ہے،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بھجوائی جانیوالی تجاویز میں پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید نے کہا پاکستان میں ایک ڈکٹیٹر نے ڈپو نظام کا خاتمہ کیا، بھٹو دور میں بھی سبسیڈی چلتی رہی ۔رانا فاروق سعید نے کہا کہ عوام روزانہ یوٹیلٹی سٹورز کے باہر قطاروں میں ذلیل و خوار کیا جارہا ہے،حکومت یوٹیلٹی سٹورز کی بجائے ڈپوئوں پر سبسڈائزڈ گندم،چینی دے۔انہوں نے کہا کہ ہر محلے اور یونین کونسل میں ڈپو کی بحالی سے عوام کو سستا آٹا اور چینی ملی گی توہی ملک کے لیے اچھا سوچیں گے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ صدر مملکت، وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ ان 2 نکات پر فوری فیصلہ کریں۔