لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کا وفد چودھری اسلم گل کی زیر قیادت کل( یکم مئی) کے روز صبح ساڑھے دس بجے لاہور ریلوے سٹیشن کے سامنے ریلوے ورکرز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام ہونیوالی ریلی میں شرکت کرے گا۔چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی انہوں نے ہمیشہ مزدوروں ہاریوں اور محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے اور اسمبلیوں کے اندر اور باہر ان کیلئے ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔ یوم مئی منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں سے اظہار یکجہتی اور پاکستان کے مزدوروں اور محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔