فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی‘ بلیوورلڈ سٹی میں الاقصیٰ میوزیم کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

لاہور(خصوصی نامہ نگار) دنیا میں بنائے گئے پہلے بلیو ورلڈ سٹی نے اہلِ غزہ و فلسطین کیساتھ اظہارِ یکجہتی اور بیت المقدس کی اسلامی و تاریخی اہمیت کو اْجاگر کرنے کیلئے الاقصیٰ میوزیم کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ اس حوالے سے بلیو ورلڈ سٹی سائٹ پر منعقدہ تقریب میں غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کی اندوہناک حقیقت شرکاء کے سامنے رکھی گئی اور مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے آواز بلندکرکے قبلہء اوّل کی آزادی اور اتحادِ اْمت کا پیغام دیا گیا۔ بلیوورلڈ سٹی مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام غزہ کے محصور اور مظلوم مسلمان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ الاقصیٰ میوزیم کی تعمیر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھانے کے اسباب پیدا کرنے کی ایک کاوش ہے۔ شرکاء نے بلیو ورلڈ سٹیکے اہل فلسطین کیلئے آواز بلند کرنے اور بیت المقدس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کو سراہا۔ آخر میں پاکستان کی ترقی اور فلسطین و کشمیر کی آزادی کیلئے دعا کروائی گئی۔

ای پیپر دی نیشن