شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز اور سینئر نائب صدر احمد خورشید چوہدری نے مین بازار سے ملحقہ نجی بیڈ شیٹ سنٹر میں ہونیوالی بدترین آتشزدگی کا پنجاب حکومت سے فوری نوٹس لینے اور متاثرہ تاجر کے نقصان کے اذالہ کیلئے مالی امداد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ تاجر برادری نے ہمیشہ (ن) لیگ کا ساتھ دیا ہے ۔ مشکل وقت میں پارٹی اور اس کی موجودہ پنجاب حکومت کو بھی تاجروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین شیخ یعقوب بگا شیخ،جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، نائب صدر شیخ عظیم جاوید، رانا عمران، سیٹھ محمد عباس، صدر پرانا اڈہ لاریاں چوہدری محمد ارشد چھرا، جنرل سیکرٹری شیخ عبدالحمید، صدر گلی حکیماں خالد مغل،صدر مدینہ مارکیٹ فیضان شفیق خان، جنرل سیکرٹری سیٹھ محمد عظیم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔