شیخوپورہ (عظیم علی شیخ، امجد علی سلطانی سے) رشوت خوری کا انجام ڈی سی آفس کے اہلکار سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئے تھانہ اینٹی کرپشن ٹیم نے رجسٹری برانچ شیخوپورہ میں چھاپہ مار کر دو رجسٹری محرر عدیل گجر اور وقار عظیم کو گرفتار کرلیا، اینٹی کرپشن کے افسروں کے مطابق یہ کاروائی عوامی شکایات پر کی گئی ہے جن کے مطابق رجسٹری محرر عدیل گجر اور وقار عظیم ودیگر ملازمین کی مدد سے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے کرپشن کا بازار گرم کئے ہوئے تھے جنہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے جج اینٹی کرپشن عمران اسحاق کی عدالت میں پیش کردیا گیا جس پر فاضل جج نے ملزمان عدیل گجر اور وقار عظیم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر انٹی کرپشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے تھانہ انٹی کرپشن پولیس نے ملزموں کو تھانہ اے ڈویژن کی حوالات میں بند کر دیا۔
شیخوپورہ : اینٹی کرپشن کا چھاپہ‘ رجسٹری برانچ کے 2 محرررشوت لیتے گرفتار
Apr 30, 2024