لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے ممکنہ کھلاڑیوں نے امریکی سفارتخانے میں امریکی سفیر کے ساتھ ملاقات کی۔ امریکی ویزا کے اجرا کیلئے امریکی سفارتخانے میں کھلاڑیوں کی بائیو میٹرک مکمل کر لی گئی۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے ممکنہ کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو یکم مئی تک پاسپورٹ واپس مل جائیں گے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی کھلاڑیوں کے ساتھ امریکی سفارتخانے پہنچے جبکہ قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمد یوسف اور وہاب ریاض بھی امریکی سفارتخانے پہنچے۔