لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان شوگر ملز ایسوایشن (پنجاب زون)سٹہ بازوں کی سازش سے جاری کردہ خبروں کی سختی سے تردید کرتی ہے کہ حکومت نے شوگر ملوں کو ملکی ضرورت سے اضافی چینی کی برآمد کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ترجمان نے کہا وزارت میں جمع کرائے گئے اعداد و شمار سے ثابت ہو چکا ہے کہ ملک میں اس وقت 15 لاکھ ٹن اضافی چینی موجود ہے۔ وزارت کے آخری اجلاس میں شوگر برآمد کی بابت اچھی پیش رفت ہوئی ہے اور اس ہفتہ میں شوگر ایکسپورٹس پر مثبت حتمی حکومتی فیصلہ متوقع ہے۔