ننکانہ صاحب (نامہ نگار)تھانہ مانگٹانوالہ کے علاقہ اڈا بجلی گھر میں خادم حسین، خالد حسین وغیرہ ایک درج سے زائد ملزموں نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے امام مسجد حافظ محمد آصف کے گھر میں داخل ہو کر قبضہ کرنے کیلئے زبردستی دیواریں گراکر قبضہ کی کوشش کی اور وہاں موجود فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ڈی پی او صاعد عزیز کے حکم پر پولیس تھانہ مانگٹانوالہ نے 7 نامزد اور 7 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے 4 نامزد ملزموں فیصل، خالد، عامر اور کاشف کو گرفتار کر لیا۔