قصور (نمائندہ نوائے وقت ) قصور اور اس کے نواح میں راہزنی کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے، موٹر سائیکل، موبائل و دیگر سامان سے محروم کر دیا۔ پولیس تھانہ صدر میں شاہد علی نے اطلاع دی کہ دربار عبدالخالق کے قریب دو ڈاکوؤں نے مجھ سے موٹر سائیکل، 45 ہزار روپے و دیگر سامان لوٹ لیا۔ پولیس تھانہ مصطفی آباد میں شاہد نے اطلاع دی ہے کہ وڈانہ سٹاپ کے قریب دوڈاکوؤں نے مجھ سے 4.5 لاکھ روپے، موبائل فون و دیگر سامان لوٹ لیا۔
قصور: ڈکیتی کی وارداتیں‘شہری نقدی و قیمتی سامان سے محروم
Apr 30, 2024