گوجرانوالہ:ڈاکٹر احسان اللہ قائم مقام ضلعی امیرجماعت اسلامی مقرر 

Apr 30, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی کو قائم مقام ضلعی امیرجماعت اسلامی مقرر کیے گئے ہیں، ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی نے ضلعی دفتر میں ایک سادہ تقریب میں حلف اٹھا کر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں،اس موقع پرضلعی نائب امراء سید علی رضا حسنی،حافظ غلام مصطفی،سید عمر فاروق گیلانی ،ضلعی صدریوتھ حافظ نعیم فہیم ، عرفان بھٹی، محمد اکرم اعوان ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے،قائم مقام امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ اور غلبہ دین کی جدوجہد کر رہی ہے۔ اسلامی نظام کے لیے قوم ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہے۔ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے مگر حکمرانوں کی عاقبت نااندیش پالیسیوںکی وجہ سے ملک میں خط غربت سے نیچے زندگی بسرکرنے والوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ ملک میں بے روزگاری روز بروز بڑھ رہی ہے۔نوجوانوں میںمایوسی پیداہو رہی ہے۔ ان تمام مسائل کا حل صر ف اور صرف ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہے کیونکہ ملک میںتمام دوسرے ازم ناکام ہوچکے ہیں ۔

مزیدخبریں