نوشہرہ ورکاں:الشیخ عبداللہ ویلفیئر ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) الشیخ محمد عبداللہ ویلفیئر ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سکن سپشلسٹ ڈاکٹر  حسین سلیم، ڈاکٹر علی اعجاز، ڈاکٹر عائشہ مٹو، فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر سفینہ ناصر اور ڈاکٹر رابعہ نے 700 سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا۔ مریضوں کے میڈیکل ٹیسٹ، الٹراساؤنڈ، فزیوتھراپی اور ادویات مفت دی گئیں مریضوں نے دکھی انسانیت کی فلاح وبہبود کیلئے کیمپ کے انعقاد پر الشیخ محمد عبداللہ ہسپتال کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر چیف ایگزیکٹو شیخ محمد مشتاق نے کہا کہ الشیخ محمد عبداللہ ویلفیئر ہسپتال کے قیام کا مقصد معاشرے میں مستحق مریضوں کی خدمت ہے انشاء اللہ خدمت کا سفر جاری رہے گا دکھی انسانیت کی خدمت سے ہی معاشرتی ناہمواری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن