نفرت و انتشار کے رویے کا بہترین جواب محبت ہے:صاحبزادہ رفیق 

Apr 30, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) علامہ صاحبزادہ محمد رفیق مجددی نے کہا ہے کہ نفرت و انتشار کے رویے کا بہترین جواب محبت ہے معاشرے کی بہتری اور امن و آشتی کے فروغ کے لئے تمام شعبہ زندگی کے افراد پریکساں ذمہ داری عائد ہوتی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے سیاسی و سماجی کاروباری راہنما جمشید ایوب بٹ کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حق بات کو دوسروں تک پہنچانا ہر مسلمان کا فریضہ ہے، معاشرے میں پائی جانے والی بے چینی اضطراب اور نفرت کا واحد حل محبت اور بھائی چارے کا فروغ ہے ان کاکہنا تھا کہ محبت ہی دوسروں کے دل جیتنے اور ان تک اپنا نکتہ نظر پہنچانے کا سب سے موثر طریقہ ہے بزرگان دین نے دین اسلام کے فروغ اور تبلیغ کے لئے محبت کا پرچار کیااور لوگوں کے دلوں کو محبت کی قوت سے تسخیر کیا۔

مزیدخبریں