کامونکی(نمائندہ خصوصی)چوری کی چار مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی چیزوں سے محروم ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز مائی دی جھگی کا واپڈا ملازم محمدا کمل ایدھی روڈ کے قریب نجی ہسپتال کے باہر موٹرسائیکل کھڑی کی چوری ہو گئی۔نواحی گاؤں شمیر کے زمیندار عنصر محمود کے کھیتوں میں بنے پیٹر انجن کے کمرہ کی دیوار توڑ کر چور تیس لیٹر ڈیزل اور زرعی ادویات لے گئے۔چھجوکی روڈ ڈیرہ نبی پورہ کا محمد قاسم غلہ منڈی میں موٹر سائیکل کھڑی کرکے بازار خریداری کیلئے چلا گیاچورلے گئے۔جبکہ کوٹ کرم چند کے مصطفی کی حویلی مویشیاں سے رات کی تاریکی میں چور ایک گائے اور دو بچھڑے چوری کرکے لے گئے۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔