اسرائیلی درندگی تمام حدیں پار کرچکی ہے:علامہ زاہد الراشدی

Apr 30, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )اسرائیلی درندگی تمام حدیں پار کرچکی ہے انسانیت کی تذلیل کی انتہا ہوگئی ہے انسانی تاریخ میں اتنا طویل قتل عام کبھی نہیں ہوا جتنا فلسطینی مظلوم مسلمان بھائیوں کا ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار عالم دین علامہ زاہد الراشدی نے جامع مسجد میں  اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجتماع سے جمعیت اہلِ سنت کے سیکرٹری جنرل مولانا حافظ گلزار احمد آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی نازک صورتحال بالخصوص عالم اسلام اور بالعموم تمام انسانی اداروں کے لئے ایک لمحہ فکر یہ ہے کہ انسانیت کے اس قتل عام کو کیسے روکا جاسکتا ہے  اگر نہ روکا گیا تو اس سے پوری دنیا کا نظام خاکستر ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی بھی انسان ہیں ۔انکی حفاظت کے لیے ورلڈ کے انسانی اداروں کو اپنا کردار ادا کر نا چاہیے۔ اجتماع سے مولانا عبدالواحد رسولنگری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی مظالم سے نفرت کے اظہار کیلئے اسرائیلی اور قادیانی مصنوعات کا بائیکاٹ ضرو ری ہے تاکہ اس سے فلسطینی مظلوم مسلمان بھائیوں کیساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار ہوسکے۔

مزیدخبریں