فوجی فرٹیلائزر کے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

Apr 30, 2024

لاہور (کامرس رپورٹر) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے 29 اپریل کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 31 مارچ 2024 کو ختمہونے والی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ سونا یوریا کی پیداوار 654 ہزار ٹن جبکہ فروخت  5 فیصد اضافے سے 661 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی۔ کمپنی نے حکومت کی جانب سے درآمدی 94 ہزار ٹن یوریا کی مارکیٹنگ بھی کی۔ کمپنی کی مجموعی یوریا کی فروخت 755 ہزار ٹن رہی۔
بڑھتے اخراجات کی بنا پر فروخت کی لاگت 88 فیصد بڑھ کر 41.1 ارب روپے جبکہ تقسیم کی لاگت بھی 70 فیصد اضافے سے 5.2 ارب روپے ہوگئیہے۔ کار کردگی کی خاص بات سرمایہ کاری پر ریکارڈ منافع اور 10.3 ارب روپے کی مجموعی آمدنی ہے۔ اس کے نتیجے میں FFC کا خالص منافع 10.5 ارب روپے رہا جس کی فی حصص آمدنی 8.27 روپے رہی۔ ایف ایف سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2024 کی پہلی سہ ماہی کیلئے 5.5 روپے فی شیئر کے پہلے عبوری منافع کا بھی اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں