لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) وطن عزیزپاکستان کو اندرونی سیاسی و معاشی استحکام کی اشد ضرورت ہے حکومت پاکستان کے معاشی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کے اقدامات قابل تحسین ہیں تاجر برادری پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے،آئیں ہم سب ملکر پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں پاکستان میں قیام امن کیلئے مذہبی ہم آہنگی رواداری،قومی یکجہتی،وحدت اور پیغام پاکستان کا فروغ ہم سب کی ذمہ داری ہے گوجرانوالہ روڈ شیخوپورہ میں نیو غلہ منڈی کی افتتاحی تقریب سے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور سفیرامن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزادسے خطاب میں کہا میزبان نیو غلہ منڈی شیخوپورہ کے صدر امجد نذیر بٹ تھے،اس افتتاحی تقریب میں معروف سیاسی و سماجی کاروباری شخصیات،انجمن تاجران،آڑتھیان،مختلف مارکیٹوں کے صدور اوراہلیان علاقہ و عوام الناس بڑی تعداد میں شریک تھے،جن میں مبشر حسین بٹ،سردار سرفراز ڈوگر،ظفر محمود بٹ،فاروق انور بٹ،حافظ عبدالرؤف بٹ،شفقت بٹ بگا بٹ،رانا محمد عظیم،صدر پریس کلب رانا محمد عثمان،بلال احمد میر،مولانا ڈاکٹر قاری محمد عثمان،صاحبزادہ سید محمد عبدالقدیر آزاد،صاحبزادہ سید محمد عبدالبصیرآزاد دیگر شریک تھے ۔