لاہور ( این این آئی) سوئی ناردرن گیس کمپنی انتظامیہ نے لاہور ریجن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا کام شروع کردیا۔ لاہور ریجن کو لاہور ایسٹ اور لاہور ویسٹ میں تقسیم کیا جائے گا، دونوں ریجنز کے الگ الگ جنرل منیجرز تعینات کیے جائیں گے، لاہور ریجن کے تمام سٹاف اور انفراسٹرکچر کی دو حصوں میں تقسیم کا عمل شروع کردیا گیا۔