اسلام آباد (خبر نگار)مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں اسلم نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف کسان اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ کسانوں کی تحریک اس حکومت کا خاتمہ کردے گی۔ ہم کسانوں کو ان کا حق لے کردیں گے۔ کسانوں کی تحریک دبائی نہیں جاسکتی۔ کسان لٹ چکا ہے۔ حکومت زراعت کی بربادی کررہی ہے۔ گندم کا ریٹ لاگت سے بھی کم مقرر کیا گیا ہے۔ ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والے کسانوں پر تشدد اور گرفتاریاں قابل مذمت ہیں۔ حکومت سبسڈی دے کر پوری گندم خریدے تاکہ ملک میں آٹا اور روٹی کا بحران نہ ہو۔انہوں نے جے آئی کسان پنجاب کے سربراہ میاں عبدالرشید منہالہ اور دیگر کسان رہنماوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
کسان تحریک دبائی نہیں جاسکتی ،حق لے کردیں گے،میاں اسلم
Apr 30, 2024