برآمدات کے فروغ کیلئے جدت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ ہمیں زرمبادلہ کمانے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے جدت اور تخلیقی صلاحیتوں پر توجہ دینی ہوگی۔ اسلام آباد ایسوسی ایشن آف پرنٹنگ اینڈ گرافک آرٹس انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاروبار میں آسانی اور ہموار سفر کے لیے تنظیم کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر کاروبار کو فروغ دے کر، روزگار کے مواقع پیدا کر کے اور ٹیکس ادا کر کے قومی معیشت کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، لہذا انہیں کاروبار دوست پالیسیوں کی تشکیل کے لیے حکومتی اداروں میں پالیسی سازی اور فیصلہ سازی میں بھرپور نمائندگی دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن