اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینئر سیاستدان سابق وزیر مملکت پیداوار راجہ شاہد ظفر ،راجہ مجاہد ظفر اور راجہ بلال ظفر مرحوم کے بھائی راجہ وقار ظفر رضائے الہٰی سے وفات پا گئے مرحوم کی نماز جنازہ پیر کے روز چار بجے ایچ الیون قبرستان میں ادا کی گئی نمازِ جنازہ میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخای ، سابق ضلع ناظم راولپنڈی راجہ طارق محبوب کیانی ، بینک روڈ راولپنڈی کے تاجران طاہر جان، ظفر قادری ،پریس کونسل کے سابق چیئرمین شفقت عباسی ، صنعتکار و تاجران رہنما میاں اکرم فرید ،ظفر بختاوری ،ملک خالد ،باصر دائود ،اعجازِ عباسی ، سابق اے آئی جی موٹر وے پولیس جمیل ہاشمی سمیت شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی راجہ وقارظفرمرحوم کی رسم قل مورخہ 30 اپریل بروز منگل بعد نماز عصر مکان نمبر 43 ،سٹریٹ نمبر 11 سیکٹر ایف سکس تھری نزد کوہسار مارکیٹ اسلام آباد میں ادا کی جائے گی ۔
سابق وزیر راجہ شاہد ظفر کے بھائی راجہ وقار ظفر کی نماز جنازہ ایچ الیون قبرستان میں ادا
Apr 30, 2024