ضلع راولپنڈی میں پولیو مہم کا افتتاح،4 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل

Apr 30, 2024

راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر)ضلع راولپنڈی میں پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا، پانچ سال سے کم عمر کے 7 لاکھ86 ہزار 877 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطر ے پلوانے کا ہد ف مقرر کیا گیا ہے، 4 ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 245یو سی ایم اوز اور870 ایریا انچا رج مقرر کیے گئے،3675 موبائل ٹیمیں تشکیل،330فکسڈ پوائنٹس جبکہ 163  ٹرا نزٹ پو انٹس بھی مقرر کر دیئے گئے،راولپنڈی پولیس کے 1400 سے زائد پولیس افسران سیکورٹی ڈیوٹی کے لیے تعینات کر دیئے گئے،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو حفا ظتی قطرے پلوا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا، ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع کی رسک یونین کونسلز کو خصوصی طور پر فوکس کیا جائے،ریفوزل اور نان اٹینڈڈ کیسز کو اسی دن کور کیا جائے، ضلع کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر مامور پولیو ٹیمیں اپنا کام پوری ذمہ داری کے ساتھ نبھائیں، انہوں نے کہاکہ والدین پولیو ٹیمز کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے لیے ویکسین کے دو قطرے ضرور پلوائیں۔

مزیدخبریں