مسلم لیگ ن نے اپنی سیاست دائو پرلگاکر ملک بچایا  ، انجینئر قمرالسلام راجہ

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و ایم این اے انجینئر قمرالسلام راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنی سیاست دائو پرلگاکر ملک بچایا ہے ،ملک سے مہنگائی ،بیروزگاری کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں یوسی چک جلال دین سمیت8یونین کونسلوں کو چہان ڈیم سے پانی کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری ہوچکی اس پر آئندہ دوماہ میں کام کاآغازہوجائیگا منصوبہ دوسال میں مکمل ہوگا،گیس،بجلی،سڑکوں،گلیوں کی تعمیرکے ترقیاتی کام بلاتفریق کرائینگے،چیئرمین یوسی89چوہدری ساجد محمودکو پوری ٹیم کے ہمراہ مسلم لیگ ن میں شمولیت پرخوش آمدیدکہتاہوں ان خیالات کااظہارانہوں نے چیئرمین یوسی 89چک جلال دین راولپنڈی چوہدری ساجد محمودکی پوری ٹیم، تمام وارڈزکے کونسلرز،اہم سیاسی وسماجی شخصیات،دوست احباب،معززین علاقہ کی بڑی تعدادکے ہمراہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کے حوالے سے انکی رہائش گاہ گرجاروڈپرمنعقدہ ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جلسے میں ممبران کینٹ بورڈ چوہدری عبدالشکور،ملک امجدحسین بابر بھٹی سردار قمر اقبال،راجہ جہانگیر سمیت سیاسی سماجی شخصیات ،اہلیان  علاقہ کی بڑی تعدادنے شرکت کی، قمرالسلام راجہ نے کہا کہ تعمیر و ترقی کاسفرجاری رکھیں گے۔ چیئرمین یوسی89چوہدری ساجد محمودنے مختصرخطاب کرتے ہوئے انجینئرقمرالسلام راجہ اورآنے والے تمام معززمہمانوں،اہلیان علاقہ کو خوش آمدیدکہا اورساتھ ہی انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کیااورکہا کہ میں اپنی پارٹی میں واپس اگیا ہوں کل بھی مسلم لیگی تھا آج بھی مسلم لیگی ہوں اورآئندہ بھی مسلم لیگی رہوں گا۔

ای پیپر دی نیشن