ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ٹیکسلاچوک سرائے کالاکے اطراف میںرابطہ سڑکوں،سروس روڈ،او ر جی ٹی روڈکے مین حصوںپرریڑھی بانوںاور،رکشہ بانوںکامکمل قبضہ،راہگیروںکیلئے جن میںمعمر مر دو خواتین اوربچے بچیاںشامل ہیں،سڑک کے متذکرہ حصوںکوعبورکرکے اپنے گھروںکوجاناانتہائی مشکل امربن کررہ گیاہے،چوک سرائے کالاکے بس سٹاپو ںپربھی سبزی اورفروٹ کی مضبوط تھڑوںوالی دوکا نیںسجی ہوئی ہیں،کوئی پوچھنے والانہیں،چندروزقبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی سمیت ملک کے چاروںصوبوںمیںتمام چھوٹے بڑے شہروں کے مرکزی مقامات پرقائم کیئے گئے ہرقسم کے تجاو زا ت کوفوری ختم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں،لیکن ڈپٹی کمشنر،اوراسسٹنٹ کمشنراپنی اپنی جگہ بے پناہ اختیارات کے مالک ہیں،سیاسی شخصیات اورمنتخب نمائندگان کی اصلاح احوال کے حوالے سے اپنی اپنی مجبوریاںاورترجیحات پائی جاتی ہیں،یہی و جہ ہے کہ اعلی ترین عدلیہ کے احکامات کے باوجو دٹیکسلاشہرمیںقانون کوابھی تک ’’موم کی ناک ‘‘کادرجہ حاصل ہے،ٹیکسلاشہرکے اطراف میں جا بجاء بسوں،ویگنوںاوررکشہ بردارمسافروںکے اڈ ے آمدورفت کے نظام میںبہت بڑی رکاوٹ کادر جہ رکھتے ہیں،خوش قسمتی سے ٹیکسلاشہران بڑے شہر وںمیںشمارہوتاہے،کہ جہاںموٹروے پولیس ،اور پنجاب وارڈن پولیس بھی پورے طمطراق سے تعینا ت ہے،اورٹیکسلاسرکل میںپنجاب وارڈن پولیس کی بہت بڑی تعدادموجودہے،مگرماسوائے اعلی سرکاری افسران کی سرکاری دفتروںمیںآمدوروانگی کے اوقا ت کے پنجاب وارڈن پولیس اورموٹروے پولیس والے رش والی جگہوںسے مکمل غائب پائے جاتے ہیں،کمشنرراولپنڈی ڈویژن اورسیکرٹری RTA راولپنڈی سے ٹیکسلاکے عوام نے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ بھیس بدل کرٹیکسلاکااچانک دورہ کریں، توشائدانہیں،حقیقت حال کاعلم ہوجائے۔
ٹیکسلا چوک سرائے کا لا کے اطراف میں ریٹ ھی بانوں رکشہ بانوں کا مکمل قبضہ
Apr 30, 2024