سٹیٹ لائف انشورنس ضرورت مند بیمہ داروں کیلئے کوشاں ہے ،مطلوب قریشی

 مندرہ(نامہ نگار) ایریا منیجر اسٹیٹ لائف انشو ر نس کارپوریشن راولپنڈی زون مطلوب قریشی نے کہا کہ یہ ارادہ ملک کی تعمیر وترقی کے علاوہ بیواؤں یتیموں اور ضرورت مند بیمہ داروں کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں ایک کلیدی کردار ادا کر رہا ہے جو بیمہ دار اپنی آمدنی سے کچھ رقم بچا کر مستقبل کے معاشی چیلنجز نبردآزما ہونے کے جو فیصلے کرتے ہیں ان کا ثمر جب ضروریاتِ کے وقت ان کو ملتا یے اس وقت وہ ہمارے بیمہ کارکن کو دعا دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ہمراہ سیلز نمائندہ محمد سہیل عباسی مرحومہ بینش آصف کے خاوند کو ان کے ڈیتھ کلیم کے چیک دینے کے بعد کیا مرحومہ کے خاوند عمر ممتاز کو 10لاکھ 19ہزار 220روپے کا ڈیتھ کلیم چیک دیا واقع ریئے کہ مرحومہ نے صرف دو اقساط 95060 روپے جمع کروا رکھی تھیں ۔

ای پیپر دی نیشن