کھنڈا(نامہ نگار) علی رضا ولد طارق محمود سکنہ کھنڈا تحصیل جنڈ نے پکار 15 پر کال کی کہ میں اور میرا بھائی ذیشان دودھ لینے کے لیے جا رہے تھے کہ راستہ میں ایک شخص موٹر سائیکل پر ہیلمٹ پہنے کھڑا تھا جس نے ہمارا راستہ روک کر پسٹل نکال لیا اور ہمیں کہا کہ جو کچھ ہے نکال دوجس پر ہم دونوں بھائیوں نے اس شخص کو پکڑلیا اور زبردستی ہیلمٹ اتارا تو اس شخص کو ہم نے پہچان لیا جو عمران عرف مانی تھا جو موقع سے فرار ہو گیا۔ تھانہ بسال پولیس کی ٹیم فوری طور پر موقع پرپہنچی تو موقع پر حالات و واقعات کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود دیگر افراد سے دریافت عمل میں لائی گئی۔ کالر علی رضا اپنا موقف ثابت نہ کر سکا اور یہ بات سامنے آئی کہ گزشتہ شب علی رضا اور عمران کے مابین لڑائی جھگڑا ہوا تھا جس رنجش میں علی رضا نے فیک کال کر کے عمران کو پھنسانے کی کوشش کی گئی۔
سابقہ رنجش کی بناء پر پکار 15 پر جھوٹی کال کر کے ڈکیتی کا ڈھونگ رچانے والا گرفتار
Apr 30, 2024