مری(بیورو رپورٹ)مری اور گردنوا ح کے علاقوں میں خود ساختہ مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا لوگوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کچھ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مختلف دکانوں کا چکر لگا لیتے ہیں لیکن کسی قسم کا کوئی بھی مکمل چیک اینڈ بیلنس کا نظام موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے خود ساختہ مہنگائی مری سمیت دہی علاقوں کے اندر کسی کے کنٹرول میں نہیں رہی ہر دکان ہر مارکیٹ کے ریٹ اپنے اپنے ہیں اور بعض علاقوں میں زائد المعیاد چیزیں بیچنے کا بھی انکشاف ہے جس کی وجہ سے مختلف بیماریاں بھی پیدا ہونا شروع ہو گئی ہیں پنجاب فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیمیں ضلع مری میں مکمل طور پر غیر فعال ہو کر رہ گئی ہیں اور ان کی رٹ مکمل طور پر نہ ہونے کے برابر ہے جس وجہ سے زائد المیاد چیزوں کو چیک کرنے کا کوئی بھی کنٹرول نہیں ہے لوگوں نے وزیر اعلی پنجاب اور دیگر اعلی انتظامی حکومتی عہدے داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مری میں خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت ایکشن لے اور قابل اور شناس افیسرز کی تعیناتی سے ہی ایسا ممکن ہو سکتا ہے اور لوگوں کو خود ساختہ مہنگائی کی چکی میں پیسنے سے بچایا جائے۔