نیک اولاد والدین کیلئے صدقہ جاریہ ہے ،علامہ یا سر نقشبندی

 اڈیالہ (نا مہ نگار)نیک اولاد والدین کیلئے صدقہ جاریہ ہے ،ماں باپ کے سامنے اف تک نہ کہو ،ماں باپ کی خلوص دل سے زیارت مقبول حج کے برابر ثواب ہے ،دنیا دارالعمل ہے ،آخرت میں جزا و سزا ہے ،دنیا میں رہتے ہوئے ہمیں آخرت کو نہیں بھولنا چاہئے ،ان خیالات کا اظہار علامہ یا سر محمود نقشبندی جنرل سیکرٹری سنی علماء کو نسل اڈیالہ روڈ نے محمد مختار قریشی کی محفل چہلم سے گاؤں عن پور میں خطاب کر تے ہوئے کیا ،جس کا آغاز حافظ خالد محمود امام مسجد گاؤن عن پور نے تلاوت کلام پاک سے کیا ،ناظم سیٹج کے فرائض معروف ثناء خواں عابد وحید نے انجام دئیے ،محفل پاک کی صدارت سائیں جنید کلیامی نے فرمائی ،جبکہ خصوصی نعت محسن قریشی اور راجہ محمد غفران نے پیش کی ،اختتامی دعا سے قبل تلاوت حافظ محمد شاہ زیب اور درود تاج شریف کا نذرانہ محمد بشیر راجہ صدر پریس کلب اڈیالہ نے پیش کیا ،محفل پاک کا اختتام درود وسلام سے ہوا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت وبلندی درجات علامہ یاسر محمود نقشبندی نے فرمائی ،محفل پاک میں سیاسی ،سماجی ،مذہبی ،صحافی ،معززین علاقہ سمیت عزیز واقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن