اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ )ہیومن ڈو یلپمنٹ فانڈیشن نے پاکستان میں تمباکو پر ٹیکس لگا نے کا مطالبہ کردیاہے اس حوالے سے گزشتہ روز ہیو من ڈویلپمنٹ فانڈیشن (ایچ ڈی ایف)نے پاکستا ن میں تمباکو پر ٹیکس کے اہم مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک میڈیا بریفنگ کا انعقاد کیا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ملک عمران احمد کا کہنا تھاکہ تمباکو کا استعمال پاکستان میں ایسی اموات کی بڑی وجہ ہے جن کو روکا جاسکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس بڑھانے کی کافی گنجائش موجود ہے۔ اس سے حکومت اضافی رقم کما سکتی ہے ۔ایچ ڈی ایف کے پروگرام منیجر زاہد شفیق نے کہاکہ تمباکو کی صنعت نے نئی مصنوعات (نیکوٹین پاچز، ای سگریٹ اور گرم تمباکو کے آلات) سے مارکیٹ کو بھر دیا ہے جوپوائنٹ آف سیلز اشتہارات اور وسیع سوشل میڈیا مہمات کے ذریعے نوجوانوں تک ہر جگہ کھلے عام فروخت ہوتے ہیں ۔
تمباکو مصنوعات پر ٹیکس بڑھانے کی گنجائش‘ حکومت اضافی رقم کما سکتی ‘ملک عمران
Apr 30, 2024