حضرو (نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی اٹک کے صدر اشعر حیات خان نے کہا ہے کہ پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کو کسی مقام پر تنہا نہیں چھوڑا جائے گا تحصیل حضرو کے وہی عہدے دار ہیں جنہیں پہلے بنایا گیا تھا اس حوالے سے پھیلائی جانے والی افوائیں غلط ہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کارکنوں کو عزت اور مقام دیا بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی ملک کی بڑی قوت بن کر سامنے ائی ہے صدر اصف علی زرداری بطور صدر پاکستان کی مشکلات کم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز سیکرٹریٹ حضرو میں پارٹی کارکنوں عہدے داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع نائب صدر نصیر خان جدون ڈپٹی انفارمیشن محمد صدیق سوشل میڈیا انچارج بابر مغل انہوں نے کہا کہ تحصیل حضرو میں پیپلس پارٹی کے یہ عہدے دار ہیں تحصیل صدر ملک اقبال سینئر نائب صدر عارف خاں سرخیل نائب صدر جاوید خان جنرل سیکرٹری یاسر سکندر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد نعیم حضروی سکندر سیکرٹری اطلاعات میر بادشاہ حاجی عبدالسلام سٹی صدر ساجد محمود نائب صدر رمضان لالا کیلیفورنیا کے صدر بلال زمان خان محمد صدیق عشر ایات خان نے کہا کہ راولپنڈی ڈویڑن نے سردار سلیم حیدر خان کی زیر قیادت پارٹی کی قوت میں اضافے کے لیے کوشاں ہیں سردار سلیم حیدر نے ہمیشہ مشکل وقت میں پارٹی کارکنوں کا ساتھ دیا اور یہ سلسلہ ائندہ بھی جاری رہے گا .