بوچھال کلاں(نامہ نگار) میانی اڈا پر سیکڑوں قانونی و غیر قانونی افغان مہاجرین مقیم ہیں جو یہاں ہر قسم کا کاروبار کر رہے ہیں گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے کیمرہ مین سے الجھتے ہوئے ایک سبزی فروش افغان مہاجر نے کہا کہ تم لوگ اے سی کو ویڈیو سینڈ کرتے ہو اے سی یا انتظامیہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اب اگر اے سی یا انتظامیہ نے مجھ پر جرمانہ کیا تو ہم یہ جرمانہ عوام سے وصول کریں گے جو ہم پہلے بھی کرتے ہیں افغان مہاجر کی معنی خیز اس گفتگو نے علاقہ ونہار کے عوام کے لئے ایک نیا سوال کھڑا کر دیا ہے اور انتظامیہ پر بھی سوال کھڑا کر دیا ہے عوام نے ڈپٹی کمشنر چکوال اور کلر کہار انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔
علاقہ ونہار میں مقیم افغان مہاجرین نے میانی اڈا پر اپنا قانون بنا لیا
Apr 30, 2024