اٹک(نامہ نگار )سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم نے کہاہے کہ بیرون ملک سے ہزاروں ٹن گندم منگوانے کی تحقیقات کیں جائیں اور اٹک میں در یائے سند ھ کی سوکلو میٹر پٹی کے دونوں کناروںپر غیر قانونی سونانکالنے کے غیر قانونی کام میں ملوث با اثر افرادکے خلاف سر کاری ادارے کار وائی کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں اس کی بھی تحقیقات میں سول سو سائٹی کو شامل کیا جائے ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے اٹک کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت خان محمد افضل خان پہلوان مرحوم کے ڈیرے پر ان کے بھانجے زعیم خان منوں سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیاسے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ انہوںنے حقوق اٹک کے حوالے سے جوآواز حق بلند کی ہے جس میں غازی بروٹھہ یہاں سے صرف تین روپے فی یونٹ بجلی حاصل ہوتی ہے اور اٹک کے تیل ، گیس اور دیگروسائل سے حاصل ہونے والی آمد نی میں ریالٹی میں اٹک کا حق اسے دیا جائے بیر ون ملک گندم خریداری سے غریب کسان کو موت کے منہ میں دکھیل دیا گیاہے۔