اڈیالہ (نا مہ نگار)آمریت کا طوفان ہو کوئی سیا سی جدوجہد یادور اقتدار ہو افضل تارڑ ہمیشہ ایک پر خلوص اور وفادار ساتھی کی طرح پارٹی کے ساتھ حق کے راستے پر ڈٹے رہے ،ملک وقوم ،پارٹی اور علا قے کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،ا ن خیالات کااظہار ایم پی اے حلقہ پی پی 11 چوہد ری عمران الیاس نے سینئر سیاستدا ن میاں افضل حسین تارڑ کی وفات پر تعزیت کر تے ہوئے کیا ،انھوں نے کہا کہ سنیئر سیاستدان اور پارٹی کے مرکز ی رہنما و سابق پارلیمانی سیکرٹری میاں افضل حسین تارڑ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس ہے ،اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور وابستگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔