تاجدار مدینہ ؐکی تعلیمات سے ہی دنیا میں امن قائم ہوگا:ڈاکٹر سلیمان مصباحی 

Apr 30, 2024

  چکوال(نامہ نگار )مذہبی وروحانی مرکز دربار عالیہ نقشبندیہ ،خانقاہ قمریہ زیرِاہتمام کوٹ قاضی ہائوس کوٹ قاضی ،تحصیل لاوہ ، ضلع تلہ گنگ میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرس کاانعقاد سرپرستی پیر طریقت سفیرِتصوف ثانی سرکار حضرت پیر قاضی محمد صہیب ظفر اعوان سجادہ نشین دربار عالیہ نقشبندیہ قمریہ میں ہوئی ۔عالمی مبلغِ علامہ ڈاکٹر محمد سلیمان مصباحی نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ دنیا میں قیام امن کے لیے تمام مذاہب کو پیغام رسالتؐ کی چھتری تلے آنا پڑے گا۔ دین اسلام اور صاحب اسلامؐ کی تعلیمات امن' ضلع اور خدمت کے سوال کچھ نہیں۔ارادت مندوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ علما مشائخ اور اہل دانش فروغ دین میں قوم کی توقعات پوری کررہے ہیںانشا اللہ یہ سلسہ دراز ہوگا ۔  علامہ ڈاکٹر محمد سلیمان مصباحی نے کہا کہ وقت آگیا کہ امت مسلمہ اتحاد' اتفاق' اخوت اور رواداری کی دولت سے لیس ہوکر سیسہ پلائی دیوار بن جائے۔ مسلم حکمرانوں نے لمحہ موجود کو ضائع کر دیا تو پھر مسلمانوں کی داستانیں کتابوں کے لیے رہ جائیں گی مقررین نے کہاکہ شیخ الحدیث ،شیخ التفسیر شیخ المحدثین ,امام العارفین ،امام السالکین حضرت قاضی قمرالدین  اور محدث فکر وخلیفہ مجاز طریقت قمر یہ باقی باللہ حضرت قاضی کلیم اللہ  مجددی نقشبندی نے انکارحدیث کے فتنہ کی سرکوبی کی ۔خادمین دربار عالیہ قمریہ کی زیر نگرانی محفل  میں مشائخ عظام ،علما  و حفاظ کرام دینی سیاسی سما جی شخصیات وخلفا،محبوبین آستانہ عالیہ قمریہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے انتہائی اہم شخصیات اور مر ید ین ومحبین نے بڑی تعدادمیں شرکت فرمائی ۔جگر گوشہ  زندہ پیر گھمکول شریف پیر طریقت  پیر انور جنید درگاہ عالیہ گھمکول شریف نے  اتحادامت مسلمہ اورملک وملت کی تعمیروترقی کے لیے خصوصی دعاکرا ئی۔ 

مزیدخبریں