مٹھیال (نامہ نگار)نیدکھنیر گاؤں کے معززین نیدکھنیرگاؤں میں ڈاکخانہ کی بندش کے حوالے سے ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز اٹک راشد محمود سے ملاقات کی اوردکھنیر ڈاکخانہ کو بحال کرنے کیلئے مختلف امور پر مشاورت کی محکمہ کی جانب سیدکھنیر ڈاکخانہ کونامعلوم وجوہات کی بنا پر بند کردیاگیا تھا ملا قات کرنے والے وفد میں ملک مزمل شاہ، سابق نا ئب ناظم محمد ایوب خٹک،امان اللہ خٹک،معروف صحا فی محمد صابرین،صوبیدار ریٹائرڈ محمد یونس،صوبیدار ریٹائرڈ نذیر احمد، محمد ایوب،افتخار خٹک،مہتاب احمد،عبدالوحید،محمد ارشد ندیم و دیگر شامل تھے معز ز ین نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز راشد محمود کودکھنیر گاؤں کا ڈاکخانہ بند ہونے کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ راشد محمود نے معززین دکھنیر کو یقین دلایا کہ وہ اس سلسلہ میں متعلقہ حکام سے بات کریں گے اور ہر ممکن کوشش کی جائیگی کہ دکھنیر گاؤں کا ڈاکخانہ بحال ھو سکے۔