پنشنرز کی انتہائی قلیل پنشن کی وجہ سے مہنگائی برداشت سے باہر ہے ، ملک نور حسین 

 پنڈدادنخان (نامہ نگار)ای او بی آئی پنشنرز ویلفیئر فانڈیشن اف پاکستان کے چیئرمین ملک نور حسین نے کہا کہ شدید مہنگائی و روز مرہ اشیا اور ادویات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کے باعث ای او بی آئی پنشنرز کی موجودہ پنشن انتہائی کم ہے جو اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے موجودہ مہنگائی بزرگ پنشنرز کی انتہائی قلیل پنشن کی وجہ سے برداشت سے باہر ہے ہمارے اپنے ای او بی ائی فنڈ میں کھربوں روپے موجود ہیں انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں شدید مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہماری کم سے کم ماہانہ پنشن چالیس ہزار روپیہ کرنیکا فوری اعلان کریں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...