آغا خان یونیورسٹی ہسپتال دنیا بھر کے 100 سرفہرست اکیڈمک میڈیکل سینٹرز میںشامل

  اسلام آباد (نامہ نگار )برانڈ فنانس 2024 گلوبل ٹاپ 250 ہسپتالوں کی رپورٹ میں آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کراچی کو دنیا بھر کے 100 سرفہرست اکیڈمک میڈیکل سینٹرز (AMCs) میں شامل کر لیا گیا ہے ،اے کے یو ایچ پا کستان کا واحد ہسپتال ہے جسے اس فہرست میں پہلے100ہسپتالو ں میںشامل کیا گیا ہے ۔پاکستان کے چار دیگر ہسپتالوں، میو ہسپتال، جناح ہسپتال، کمبائنڈ ملٹری ہسپتال اور یونیورسٹی ڈینٹل ہسپتال نے 101سے250  رینک کی فہرست میں جگہ بنائی ہے۔تین ہندوستا نی ہسپتال بھی سب سے اوپر 100 میں ہیں جب کہ ایک 101-250 کی فہرست میں ہے۔برانڈ فنانس عالمی درجہ بندیوں کے حوالے سے ، ایک چارٹرڈ اکاونٹنسی فرم ہے جو 1996 میں انگلینڈ میں مارکیٹنگ اور فنانس کو ایک ساتھ لانے کے مقصد کے ساتھ قائم کی گئی تھی۔برانڈ فنانس نے اپنی رپو رٹ میںپہلے نمبر پر امریکی ہسپتال، دوسرے نمبرپر میو کلینک اور میساچوسٹس جنرل ہسپتال کو رکھا ہے ۔تیسرے نمبر پر ہندوستان کا AIIMS اور چوتھے نمبر پر سنگاپور کا سنگاپور جنرل ہسپتال ہے۔  

ای پیپر دی نیشن