حکومت میں بیٹھے لوگ بادشاہت چاہتے ہیں۔شیریں مزاری

سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت میں بیٹھے لوگ بادشاہت چاہتے ہیں، موجودہ حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں،لگتا ہے صرف پی ٹی آئی والے دہشت گرد ہیں اور کوئی نہیں ۔ راولپنڈی میں شیریں مزاری انسدادِ دہشت گردی عدالت پہنچیں۔اس موقع پر شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم روز انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں کیس بھگتنے آتے ہیں ،لگتا ہے صرف پی ٹی آئی والے دہشت گرد ہیں اور کوئی نہیں، موجودہ حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں ہے۔ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ پی ٹی آئی میں واپس جا رہی ہیں یا نہیں؟۔شیریں مزاری نے جواب دیا کہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی، فی الحال میں نے سیاست چھوڑ دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن